سندھ: میچ مافیا سے ہے، اس کے مطابق کھلاڑی اتارے ہیں، وزیر اعظم


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جانتا ہوں، میرا میچ سندھ میں بڑے مافیا سے ہے اس لیے اس کے مطابق کھلاڑی اتارے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

ہم نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے منعقدہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری سیاسی ٹیم ہیں، اپنے کپتان پر بھروسہ رکھیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مافیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مقابلے کے لیے سیاسی سوچ والوں کو میدان میں اتاریں گے۔

انہوں نے فیصل واوڈا کو پارٹی کا فیس اورپارٹی سے وفادار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اندرون سندھ سے بہترین انتخاب ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحفظات رکھنے والے اراکین اسمبلی کو کھل کر سوالات کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے بعد سینیٹ کے حوالے سے ان کے پارٹی امیدواران کے متعلق تحفظات دور کردیے۔

سینیٹ انتخابات: پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے، فواد چودھری 

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے فیصل واوڈ اور سیف اللہ ابڑو کے چناؤ کے طریقہ کار اور معیارکے متعلق سوالات اٹھائے۔ پی ٹی آئی کے بلال غفاری، ارسلان گھمن، شیراز قریشی اور علی عزیز سمیت 8 اراکین نے سوالات کیے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سوالات کیے کہ کیا سیف اللہ ابڑو کا انٹرویو ہوا؟ اور فیصل واوڈا کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا؟

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ فیصل واوڈا اورسیف اللہ ابڑو کے انٹرویوز پارلیمانی بورڈ نے کیے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر شرکا نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ آئندہ ہر ماہ ایسے ہی شکایات بھی سن لیا کریں تو انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کا فیصل واوڈا کو دیا گیا سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوالات کے جوابات دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام اراکین نے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔


متعلقہ خبریں