پی ایس ایل میں صرف دو دن باقی

پی ایس ایل میں صرف دو دن باقی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سکس کے شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

پی ایس ایل سکس 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا افتتاح میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سکس کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔ پہلے میچ میں کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ضروری ہو گا اور دیے گئے موبائل نمبر پر ٹکٹ کمپنی کی جانب سے بکنک کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان

ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔


متعلقہ خبریں