سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ انتخابات لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پرتحریک انصاف کےاعتراضات پر گزشتہ روز سماعت مکمل کر کے فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے فرید رحمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اور وزیر اعظم کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر نااہلی تاحیات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

فرید الرحمان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریفرنس زیر التوا ہیں، اس لیے انہیں سینیٹ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نسشت کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں