سینیٹ انتخابات: چور دروازے سے اکثریت دلوانے کی اجازت نہیں دیں گے


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے، ہم کسی کو سینیٹ الیکشن میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

کراچی میں پی ایس 88 میں امیدوار کی جیت کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی ممبران کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا، ہم اوپن بیلٹ کے لیے تیار ہیں، آ پ بھی تیار ہو جاوَ، اب مارچ میں ہی مارچ ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت آئین کے مطابق چلتی ہے، کسی کو ارکان پارلیمنٹ کے ووٹوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ حکومت ہر ادارے کو متنازع بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا نہیں رخصت کرنے کا وقت آگیا ہے، مریم نواز

پی ایس 88 میں ہار سے  بنی گالہ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں  ضبط ہوں گی۔  پی ایس 88 کے امیدوار کو جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پی ایس 88 کے عوام نے ثابت کردیا کہ یہ بھٹوشہر کا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر میدان میں حکومت کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اس حکومت کو شکست دے گی۔ جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہوئے، وہاں حکومت کو شکست ہوئی۔  آئیں اور ہمارا جمہوری مقابلہ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو ہر میدان میں شکست دے رہے ہیں۔ یہ پر سکون تھے اپوزیشن ضمنی اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دے گی۔ تحریک انصاف کے ممبران کو نظر آرہا ہے حکومت جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران پیپلزپارٹی کے پاس آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں