وزیر اعظم: دورہ سری لنکا میں پارلیمنٹ سے خطاب منسوخ

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کے سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سری لنکا کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث خطاب کو منسوخ کیا گیا ہے۔

عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں، وزیراعظم

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ دورے پر 23 فروری کو سری لنکا کے دارالحکومت  کولمبو پہنچنا تھا۔ دورے کے دوران اس بات کا قوی امکان تھا کہ وہ سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ سے اس سے قبل صدر جنرل محمد ایوب خان اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگر سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے تو وہ ملک کے تیسرے وزیراعظم ہوتے۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ سے برطانیہ کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر اور بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو بھی خطاب کرچکے ہیں۔

سری لنکا کا ڈومیسٹک کرکٹ بحال کرنے کا اعلان

اخبار کے مطابق اس حوالے سے سری لنکا کی پارلیمنٹ کے مواصلاتی سربراہ شان وجیٹونج نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے مصروف شیڈول کے باعث خطاب کو فی الوقت منسوخ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورے کے دوران سری لنکا کے صدر گوٹیبا راجا اور وزیر اعظم مہندا راجہ سے ملاقات طے تھی۔ ان سے سری لنکا کے وزیر خارجہ دنیش گنور دینا کی بھی ملاقات شیڈول تھی۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے سرمایہ کاروں کے ایک فورم میں بھی شرکت کرنا تھی۔

تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

خلیج کے معروف انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے منسوخ ہونے والے خطاب پر اپنے ردعمل میں پاکستان ہائی کمشن کی کلثوم کوثر جیلانی نے بتایا ہے کہ پورے دورے کا انتظام سری لنکا کی جانب سے کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں