سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم، دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: خاتون اول کی دوست نے کاغذات نامزدگی واپس کیوں لیے؟

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار رؤف صدیقی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ وہ اپنے 16 سالہ تعلیمی دور کی اسناد مکمل طور پر پیش نہیں کرسکے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی معاہدے سے مکر گئیں، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دوسرے امیدوار خضر عسکر زیدی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے امیدوار خضر عسکر زیدی کے کاغذات نامزدگی اس بنا پر مسترد کیے گئے ہیں کہ ان کے پاس 20 سالہ تجربہ نہیں تھا۔

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے چار امیدواران کے بلا مقابلہ منتخب ہونیکا امکان

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خضر عسکر زیدی نے بھی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔


متعلقہ خبریں