لاہور: بٹ کوائن کیس، دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار


لاہور: جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں سے غیر ملکی کرنسی سمیت ڈیجیٹل کرنسی (بٹ کوائن) بھی لوٹنے والے درج مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے گوجرانوالہ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں سے کروڑوں کی بٹ کوائن لوٹ لی گئی

سوئٹزرلینڈ اورجرمنی کے شہریوں کو چند روز قبل لاہور میں مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد غیر ملکی کرنسی نہ صرف لوٹ لی گئی تھی بلہ ان کے پاس موجود ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی ملزمان نے ٹرانسفر کرائی تھی۔

غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر بلانے کا الزام ملزم رانا عرفان پر ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے درج مقدمے کے بعد کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری گاڑی کے نمبروں کی مدد سے کی گئی ہے۔

ملزمان پر الزام پر ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو پہلے سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر ملک میں بلایا اور اس کے بعد انہیں مبینہ طور پر اغوا کر کے لوٹ مار کی۔

کراچی: شہری بھاری رقم نکالنے سے قبل بتائیں، پولیس تحفظ فراہم کریگی

ملزمان پر غیر ملکیوں کو لوٹ مار کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی ویڈیو بنانے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزمان پردرج مقدمے میں یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو ڈرایا اور دھمکایا کہ وہ انہیں منشیات کا ڈیلر ظاہر کردیں گے۔ ملزمان نے لوٹ مار کے بعد مزید رقم کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

سوئٹزر لینڈ اور جرمنی کے شہریوں کو یہ دھمکی بھی ملزمان کی جانب سے دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے مزید رقم فراہم نہ کی تو ان کی تشدد والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کی پہلی لوٹ مار کی ایف آئی آر تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کی گئی ہے۔ جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کے شہری براستہ ترکی پاکستان پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں