سینیٹ الیکشن: بلوچستان کے 35 امیدواروں کے کاغدات نامزدگی منظور، 6 کے مسترد

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


کوئٹہ:  بلوچستان سے سینٹ کی 12 نشتوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ کل 41 امیدواروں میں سے 6  کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 35 کے درست قرار پائے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونل 20 فروری سے اپیلوں پر سماعت کرے گا

صوبائی الیکشن کمشن میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیت کی نشت پر 41 سیاسی جماعتوں اور آزاد ارکان کے امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 35 کے کاغذات نامزدگی درست جبکہ 6 کے مسترد کردئے گئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹر نواز خان ناصر کی دہری شہریت کی بنا پر جبکہ سابق سینیٹر منظور کاکڑ کے ٹیکنوکریٹس کی نشت پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔

پاکستان نیشنل پارٹی کے آصف بلوچ کے ٹیکنوکریٹس کی نشت پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوید جان کلمتی اور جموری وطن پارٹی کے ابراہیم لہڑی کے کاغذات بھی مسترد کردیے گئے۔

پاکستان  تحریک انصاف کی جانب سے جنرل نشت پر امیدوار عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی کمشن کے روبرو پیش نہ ہونے پر مسترد کردیے گئے البتہ ان کی جانب سے آزاد حیثیت سے جنرل نشت پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے۔

اسی طرح 7 جنرل نشتوں پر 19 ٹیکنوکریٹس کی 2 نشتوں پر 8 جبکہ خواتین کی 2 نشتوں کیلئے 9  اور اقلیت کی ایک نشت کیلئے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: خاتون اول کی دوست نے کاغذات نامزدگی واپس کیوں لیے؟

جنرل نشت پر بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 جے یو آئی کے دو،  تحریک انصاف کا ایک، دو آزاد امیدوار, بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو, بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کا ایک, جموری وطن پارٹی اور پشتون خواہ میپ اور عوامی نیشنل پارٹی کا بھی ایک ایک امیدوار ہے۔

جبکہ ٹیکنوکریٹس کی دو نشتوں کیلئے 8 امیدوار ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، جے یوآئی کا ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا ایک، پاکستان نیشنل پارٹی کا ایک جموری وطن پارٹی کا ایک امیدوار ہے۔

خواتین کی دو نشتوں کیلئے 9 امیدوار  ہیں جن میں سے بلوچستان عوامی پارٹی کی 3، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی ایک، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک، عوامی نیشنل پارٹی کی ایک اور جموری وطن پارٹی کی ایک رکن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اقلیت کی ایک نشت کیلئے پانچ امیدواروں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے دو، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا ایک، جے یو آئی ف کا ایک، عوامی نیشنل پارٹی کا ایک امیدوار شامل ہے۔

مسترد ہونے والے درخواستوں پر اپیلوں کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے ٹربیونل جج ہاشم کاکڑ 20 فروری سے کرینگے


متعلقہ خبریں