ماہرہ خان بھی ’پارری‘ گینگ میں شامل


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی پارری گینگ میں شامل ہو گئی ہیں۔ 

’پارری ہو رہی ہے‘ کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی فنکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لیٹ نائٹ پارری کرنے والوں کی شامت آگئی

عوام ہوں یا خواص ہر کوئی ’پارری ہو رہی ہے‘ اسٹائل میں اپنی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہے۔ پارٹی گرل کی ویڈیو کے الفاظ پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں ان کے ساتھ اداکارہ مومل شیخ بھی محوِ رقص ہیں۔ ماہرہ کی دیگر سہیلیاں بھی ’پارری ہو رہی ہے‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کی کیپشن میں پارٹی گرل دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور تحریر کیا کہ آپ بہترین ہو، میری دعا ہے کہ آپ کا مستقبل روشن ہو۔

’ہمسفر‘ کی خرد نے یہ بھی لکھا کہ پارری ہو رہی ہے کے بعد اب پیش خدمت ہے ’ پاجامہ پارٹی‘ ۔


متعلقہ خبریں