‘راشد خان پی ایس ایل کے بیشتر میچز نہیں کھیل پائیں گے’

افغانستان کے راشد خان

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر راشد خان ممکنہ طور  پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے بیشتر میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز دورہ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں راشد خان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راشد خان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ابتدائی دو میچز کے لیے ہی دستیاب ہوں گے۔

پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان

زمبابوے اور افغانستان کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 2 مارچ سے ہو گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ اسکواڈ میں نام نہ آنے پر مجیب الرحمان، قیس احمد اور نور احمد ٹورنامنٹ کا بیشتر حصہ کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے۔

میگا ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں