یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کا فیصلہ

گھی

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے مہینے تک چینی، آٹا ، چاول اور دالوں کے نرخ برقرار رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے دو اہم سمریاں ای سی سی نے منظور کر لیں۔

اجلاس میں بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس: پی آئی اے کے 3500 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی منظوری

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے اور احساس پروگرام کیلئے کمیونی کیشن سپورٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں این سی او پی کے لیے حکومتی خود مختار گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں