امریکہ جوہری معاہدے پر ایران کیساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار


امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ جوہری معاہدے پر ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

امریکہ نے یورپی یونین کی دعوت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ترجمان کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سفارتی راستہ پر بات چیت کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں تاہم ایران نے ابھی تک یورپی یونین کی دعوت کا جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن: ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار

بائیڈن انتظامیہ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران لفاظی نہیں عملی اقدامات چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں