ہانیہ عامر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

ہانیہ عامر پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان پر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئی ہیں۔

پشاور زلمی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر کو برانڈ ایمبسڈر مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

زلمی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ ’ہم ہانیہ عامر کو چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

قبل ازیں معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا تھا۔

میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ داکارہ ماہرہ پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو پی ایس ایل 3 اور پی ایس ایل سیزن 4 کے بعد تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔


متعلقہ خبریں