آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  افغان امن عمل سے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ چیلنجز کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور مزید کہا کہ پاک روس تعلقات مختلف جہتوں میں مزیدبہتر ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک روس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی تعاون پر تشکر کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے چین کی جانب سے عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان سے تعاوَن وحمایت کو سراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں