پی ایس ایل 6: کرس گیل صرف ابتدائی دو میچوں کیلئے دستیاب


ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران صرف دو میچوں میں دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کے ابتدائی دو میچ ہی کھیل پاؤں گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز  نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مجھے ٹیم میں سیلکٹ کیا گیا ہے۔

راشد خان پی ایس ایل کے بیشتر میچز نہیں کھیل پائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے ابھی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

پی ایس ایل 6، ایک دن میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ کے بعد اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے جہاں پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور 2017 کے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اسی دن دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں