برطانیہ: شہزادہ ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے باضابطہ علیحدگی

برطانیہ: کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے، ہیری اور میگھن کا اعلان

لندن : برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگئے ہیں اور اب وہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے کبھی واپس نہیں جائیں گے۔

پرنس ہیری اور میگھن نے انوکھا ذریعہ روزگار ڈھونڈ لیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کی تصدیق بکنگھم پیلس کی جانب سے کی گئی ہے۔

ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی چھوڑ دی

شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے

شہزادہ ہیری اور میگھن نے اس وقت اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کی عزت و احترام کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں