انٹرنیٹ میں پیدا ہونیوالی خرابی دور کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، پی ٹی اے

انٹرنیٹ میں پیدا ہونیوالی خرابی دور کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں دو دن  قبل آنے والی خرابی کو مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق زیر آب کیبل میں موجود فنی خرابی کو دور کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

زیر سمندر کیبل میں خرابی: پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین متاثر ہوسکتے ہیں

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی زیر آب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے پیش نظر متعلقہ سروس فراہم کنندگان نے اضافی بینڈوتھ کے ذریعے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے متبادل انتظامات کر لیے ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے مصر میں ابو تلات کے قریب ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی سے آگاہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن پائی جانے والی خرابی مکمل طور پر دور کرن میں کچھ وقت مزید لگ سکتا ہے۔

نئی دہلی: دھرنا دینے والے کسانوں کا انٹرنیٹ بند

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والے زیر آب کیبل سسٹم میں یہ خرابی 17 فروری کو ہوئی تھی اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا تھا کہ کیبل سسٹم کی خرابی کے نتیجے میں انٹرنیٹ سروس زیادہ تر اسلام آباد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں متاثر ہوئیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستان کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والی کیبلز کی تعداد 6 ہے۔


متعلقہ خبریں