وزیراعظم: جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم: جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

غازی بروتھا: وزیراعظم عمران خان نے جعلی زرعی ادویات کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ انہوں ںے یہ بات کسانوں کے مسائل سننے کے بعد کہی۔

پاکپتن: کسانوں کی احتجاجی ٹریکٹر ریلی، 184 افراد پر مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران نے غازی بروتھا میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد کسانوں سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کسانوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں جعلی ادویات کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار روپے میں خریدی جانے والی ادویات 200 روپے کا بھی کام نہیں کرتی ہے۔

کسانوں نے مہنگے بیج کے حوالے سے بھی وزیرعظم کو اپنے مسئلے سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے کئی گنا لاگت کے باوجود ان کی زیادہ آمدن نہیں ہو پاتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جس قیمت پر آپ بیچ رہے ہیں اور جس قیمت پر شہر میں بک رہی ہے اس میں بڑا فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت آپ کررہے ہیں لیکن بیچ میں پیسہ اور کوئی بنا رہا ہے۔

سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم

انہون ںے کہا کہ ہم مدد کریں گے تاکہ درمیان میں پیسہ بنانے والوں کو ختم کیا جا سکے اور کسانوں کو فائدہ ملے۔ انہوں ںے کہا کہ اسٹوریج کی سہولت بھی ملے گی۔

وزیر اعظم نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان کسانوں کو سولر توانائی کو اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ سولر انرجی اب سستی ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک مرتبہ وہ لگ گئی تو آپ کو آئندہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سولر انرجی لگانے کے لیے کسانوں کو طویل عرصے کے لیے قرض بھی دے سکتے ہیں تاکہ وہ آرام سے قرض ادا کر سکیں۔

ہم نیوز کے مطابق کسانوں نے عمران خان سے بیچ اور کھاد کی قیمتیں کم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی لاگت کم ہو جائے تو ان کے لیے کافی آسانی ہو سکتی ہے۔

کسان اتحاد پنجاب کا اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

انہوں نے کسانوں کو آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں جو چیزیں لا رہے ہیں اس سے فرق پڑ جائے گا۔


متعلقہ خبریں