ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے تین اداکار پاکستان پہنچ گئے


معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے تین اداکار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترک فن کاروں مہمت پالا، حاکان سیرم، گوکھان کراسک کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ بھرپور استقبال کیا گیا۔  مہمان فن کاروں نے لاہور پہنچتے ہیں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر ترک اداکار گوکھان کراسک نے کہا کہ پاکستان کی محبت میں آئے ہیں یہاں ہم سیر کریں گے اور لوگوں سے ملیں گے۔

’ارطغرل غازی‘ سے متاثر ہو کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

فضائی اڈے پر استقبال کیلئے موجو لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر قریشی کا کہنا تھا کہ ترک اداکاروں کی آمد سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ وہاں سے لوگوں کا پیار دیکھتے رہے ہیں مگر اب یہاں ان کو احساس ہو گا لوگ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

ترک اداکار دس روزہ قیام کے دوران باغات کے شہر میں تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کریں گے۔


متعلقہ خبریں