پی ایس ایل میں کون سی ٹیمیں فاتح رہیں؟


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا میلہ کل 20 فروری سے سجے گا، جس میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اسلام آباد یونایٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں جبکہ سابق جنوبی افریقیی کھلاڑی جان بوتھا بطور کوچ اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اسلام آباد یونایٹیڈ نے پی ایس ایل کا ٹائٹل دو مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

2016 میں یو اے ای میں کھیلے گئے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونایٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سال 2018  کے فائنل میں پشاور زلمی کو ہرا کر اسلام آباد یونایٹڈ نے ٹائٹل  اپنے نام کیا تھا۔ فائنل سمیت آخری تین میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

پشاور زلمی کی کپتانی کے لیے وہاب ریاض اور کوچ کے لیے ڈیرن سیمی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پشاور زلمی نے 2017 کے پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کا چوتھا سیزن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی اور فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل سمیت چند میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

لاہور قلندر کی کپتانی کے لیے پھر سہیل اختر کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ عاقب جاوید ٹیم کے کوچ ہیں۔

محمد رضوان ملتان سلطان کی قیادت کریں گے جبکہ اینڈی فلاور کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اسی طرح عماد وسیم دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم کے کوچ  ہرشل گبز ہیں۔

خیال رہے کہ  پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں