جون تک ایران و افغانستان بارڈز پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہوجائیگا۔، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان ایران بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ انہوں نے گوادر اور تربت کے سرحدی علاقوں کا بھی فضائی معائنہ کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

نواز شریف کو وطن واپسی کا سرٹیفیکیٹ جاری کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے سرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور ایران کے 928 کلومیٹر طویل بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بارڈر پر بھی باڑ لگانے کا کام 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ لگانے کا کام 100 فیصد مکمل ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا وزیرداخلہ بننے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر کہا کہ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمد ورفت کو آسان بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں