لاہور چڑیا گھر کے تمام جانور کورونا فری قرار

لاہور چڑیا گھر کے تمام جانور کورونا فری قرار

لاہور میں واقع ملک کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر تمام جانوروں کی سکریننگ کی گئی تھی، چڑیا گھر کے کسی بھی جانور کا کورونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر کے مطابق چند روز قبل سفید ٹائیگرز کے بچوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد بعد چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور چڑیا گھر: ایک سال کے دوران 32 قیمتی جانوروں کی ہلاکت

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جن جانوروں کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے، ان میں شیر چیتا، بندر اور دیگر جانور شامل تھے۔ تمام جانور کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق کورونا کے حوالے سے چڑیا گھروں میں جانوروں اور پرندوں کے لیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں