سیالکوٹ فائرنگ : الیکشن کمیشن کی آئی جی پنجاب کو کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ضمنی الیکشن: پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے میدان مار لیا

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف فوری طور پرکارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنز آف پاکستان نے فائرنگ کے واقعے پر 23 فروری 2021 کو اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی پنجاب سے 22 فروری تک واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

ضمنی انتخابات: ڈسکہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

الیکشن کمیشن پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کرے گا۔


متعلقہ خبریں