امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد


راولپنڈی: یو ایس سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونئیر نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی جونئیر نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔

آرمی چیف کا تھر میں تربیتی مشقوں کا جائزہ، معیار کی تعریف

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں افغان صورت حال کے سیاسی حل کی اہمیت پر دونوں فریقین نے اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

موجودہ چیلنجز کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی کمانڈر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں