پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب



پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کی رنگارنگ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، عمران خان، نصیبو لال اور آئمہ بیگ سمیت دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان

ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔


متعلقہ خبریں