بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

فوٹو: فائل


بالی وڈ کی ڈمپل گرل دیپکا پڈوکون پاکستانی ’پارری گرل‘ کی فین ہو گئی ہیں۔ 

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی پاکستان کی پارری گرل دنانیر کا سا انداز اپنا لیا ہے۔

دیپیکا پڈکون جو کہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو نہیں رہتیں اس بار پارٹی گرل کے انداز میں سوشل میڈیا پر آئیں اور دنانیر کے وائرل الفاظ والی میم شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لیٹ نائٹ “پارری” کرنے والوں کی شامت آگئی

دیپیکا ڈوکون نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر میں اداکارہ کی بچپن کی تصویر پر لکھا گیا کہ ‘یہ ہم ہیں’، دوسری پر لکھا کہ ‘یہ ہمارا گھوڑا ہے’ اور تیسری تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ‘اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

خیال رہے کہ دنانیر کی ویڈیو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بہت مقبول ہوئی ہے۔ بھارت میں پولیس اور اداکاروں کی جانب سے ‘پارٹی گرل’ کی پیروڈی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں