رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہوشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

فائل فوٹو


رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک لیٹر خوردنی تیل کے 5 پیکٹس کے پاوٴچ میں 44 روپے، ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاوٴچ میں 62 روپے جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خوردنی تیل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک اضافے کا فیصلہ

شیمپو 10 سے 20 روپے فی بوتل اور  کولڈ ڈرنکس 5 روپے سے 10 روپے تک فی ٹن پیک مہنگا کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹی وائیٹنرز 21 روپے سے 32 روپے فی پیک مہنگا کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خشک اور بچوں کے دودھ 50 روپے سے 100 روپیہ فی پیک جب کہ اسٹیشنری آئیٹم 2 سے 11 روپے تک مہنگی کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں