فیس بک کے بانی جیسا 1900 سالہ قدیم مجسمہ دریافت


امریکہ میں ماہرین آثار قدیمہ نے  1،900 سال قدیم 2 انچ لمبا مجسمہ دریافت کیا ہے جس کا ہئیر اسٹائل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ جیسا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کی رپورٹ کے مطابق معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے بھی بعض موقعوں پر ایسا ہی ہیئراسٹائل رکھا تھا جیسا کہ دریافت کئے گئے مجسمے کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ تانبے سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ابتدائی دور میں برطانیہ میں لوگ اس کو خدا مانا کرتے تھے۔

فیس بک نے آسٹریلوی میڈیا کی شیئرنگ پر پابندی لگا دی

آثار قدیمہ کے ماہرین مجسمے کی صفائی کے بعد حیران رہ گئے کہ اس کے چہرے خدوخال بالکل درست حالت میں موجود ہیں۔

مجسمے کے چہرے پر چھوٹی سے مونچھیں اب واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں اور اس کا ہئیر اسٹائل سے معلوم ہو رہا ہے کہ اس وقت کے لوگ اس طرح کے بال بنوایا کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں