ویرات کوہلی اور سدہارتھ ملہوترا بھی ’پارری گینگ‘ میں شامل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ’پارری گرل‘ کی ویڈیو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

پارری گرل دنانیر کی شہرت نا صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت بھی پہنچ گئی اور بالی وڈ کے نامی گرامی اداکاروں نے ’پارری ہو رہی ہے‘ طرز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہدا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی پاکستان کی پارری گرل دنانیر کا سا انداز اپنا لیا اور وائرل ویڈیو کے جیسی میمز شیئر کیں۔

اب نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی ’پارری گینگ‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین

ویرات نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی پی ایل کے جوتوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرا آئی پی ایل جوتا ہے اور یہ۔۔۔۔‘

کوہلی نے جملہ مکمل کرنے کی بجائے شرارتی ایموجی بنا دیا۔ پارٹی گرل دنانیر نے ویرات کوہلی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘فین مومنٹ‘۔

بالی وڈ کے نامور اداکار سدہارتھ ملہوترا نے بھی اپنے 12 ملین فالورز ہونے پر دنانیر کی وائرل ویڈیو جیسی پوسٹ انسٹا سٹوری پر شیئر کی۔

سدہارتھ نے لکھا اپنی تصویر، اپنے فینز کے ساتھ تصویر اور اپنی انسٹاگرام پروفائل کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرے فینز ہیں اور یہ میری پارری ہو رہی ہے‘ ۔

قبل ازیں نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پارری گرل کی طرز پر ویڈیو بنائی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز