امتحانات میں 50 فیصد نمبرز ہوم ورک کے ہوں گے، پی ای سی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں اسکولوں کے امتحان میں 50 فیصد نمبرز ہوم ورک کے ہوں گے۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے طلبا کا زبانی امتحان لیا جائے گا جبکہ بڑی کلاسوں کے طلبا کے 50 فیصد نمبرز معروضی طرز کے پرچے کے ہوں گے۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی) نے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ سوالات پر مشتمل ایک کتابچہ جاری کرے گا جو طلبا کے امتحانات میں شامل ہو گا۔

پی ای سی نے کہا کہ طلبا کو اول اور دوئم (انگریزی، ریاضی، عام علم اور اردو) کے لیے زبانی امتحانات لیے جائیں گے۔ کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ سوالات پر مشتمل ایک کتابچہ جاری کرے گا جو طلبا کے امتحانات میں شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ریکارڈ بنانیوالی پاکستانی طالبہ زارا نعیم کا ملک و قوم کی خدمت کا عزم

پی ای سی کے مطابق طلبا کے امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے جبکہ 10 جون سے قبل اسکولوں کے ذریعے نتائج کارڈ جاری کر دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں