پی ایس ایل 6 شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کرکٹر کورونا سے متاثر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ایک کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کہ ایک پلیئر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پلیئر کو ابتداء میں علامات ظاہر ہونے کے بعد آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پلیئر کو مزید 10 روز آِئیسو لیشن میں رہنا ہوگا اور اسکواڈ واپس جوائن کرنے سے قبل دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔

پی ایس ایل میں کون سی ٹیمیں فاتح رہیں؟

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سج رہا ہے جس میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے ساتھ بجے ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں