آصف زرداری، نواز شریف میں رابطہ: سینیٹ الیکشن، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال


سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں سینیٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل سینٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بھی نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔

نواز شریف کو وطن واپسی کا سرٹیفیکیٹ جاری کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں قید قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اب قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں بات ہوگی، مریم نواز

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت سے اب قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کیساتھ بات نہیں کریں گے۔ اب سیٹوں، قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں جا کر بات ہو گی۔ 26 مارچ کولانگ مارچ کےلیے نکلیں گے۔ لانگ مارچ آخری چانس ہے۔


متعلقہ خبریں