پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک کے کھیلے گئے ایڈیشنز میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے 55 میچز کھیل کر 18 کی اوسط اور 7.01 کی اکانومی ریٹ سے 76 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے۔

دوسرے نمبر پر گزشتہ پانچ ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی ہیں جنہوں نے 45 میچوں میں 59 وکٹیں لی ہیں۔

حسن علی کی اوسط 20.93 جب کہ اکانومی 7.47 ہے اور ان کا بہترین بولنگ اسپل 15 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ ہے۔

کراچی کنگز کے تجربہ کار بولر محمد عامر 48 میچوں میں 49 وکٹیں لے کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

عامر کی اوسط 25 اور اکانومی 7.15 ہے۔ محمد عامر نے پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز نے 52 میچ کھیل کر 49 وکٹیں لی ہیں۔ ان کی اوسط 25.55 اور اکانومی 7.12 ہے۔

ملتان سلطانز کے تجربہ کار گیند باز سہیل تنویر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

انہوں نے 46 میچ کھیل کر 48 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ان کی اوسط 25.14 اور اکانومی 7.55 ہے۔


متعلقہ خبریں