پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی



وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر خیبر پختونخوا لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی ہے۔

اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لیاقت خٹک کے پاس وزارت آبپاشی کا قلمدان تھا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان گزشتہ روز نوشہرہ  پی کے 63 میں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست کے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی کے 63 انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر لیاقت خٹک کو فارغ کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے امیدواروں کی پنجاب اور کے پی کی صوبائی نشستوں پر کامیابی

سیاسی مبصرین کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ کی خالی نشست پر ن لیگی امیدوار اختیار ولی کی کامیابی صوبے و مرکز کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ نوشہرہ کو اس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اس حلقے میں ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید کاکا خیل کے انتقال کی وجہ سے ہوئے تھے۔

اس نشست پر انتخابات کو پی ٹی آئی کے لیے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر بھی لیا جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں