پی ایس ایل 6: کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کنگز کی جانب سے کلارک 46, محمد نبی 30 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جب کہ عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور کوئٹہ کے بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 اور اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جو کلارک، محمد نبی، ڈین کریسٹن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگز، محمد نواز، محمد حسنین، قیس احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں