فیس بک پر دوستی: ایک اور نوجوان جعلساز لڑکی کے ہاتھوں لٹ گیا

fACEBOOK

فیس بک ، ٹوئٹراور یوٹیوب کی سروسزبحال


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کرنے والا ایک اور نوجوان لٹ گیا۔

پولیس کے مطابق جعلساز لڑکی سکھر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکے سے 70 ہزار روپے بٹور کر کے چلتی بنی۔

سکھر کا نوجوان پانچ روز پہلے لڑکی کے بلانے پر کراچی آیا تھا اور گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرارہا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے اہلخانہ  وہاں پہنچے اور اسے  زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، تو شہری  معاملے کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے۔

فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن آن کرنے کیلئے رابطہ

پولیس کے مطابق اسی دوران نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر ستر ہزار بٹورنے والی لڑکی وہاں سے رفوچکر ہوگئی۔

پولیس متاثرہ لڑکے اور اہلخانہ کو  شہریوں سے بچاک ر فیروز آباد پولیس اسٹیشن لے آئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ جعلساز لڑکی نوجوان سے مزید 30ہزار روپے کا تقاضہ کر رہی تھی۔ متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعلساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں