نجی اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق

نجی اسپتال کی لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے آرام باغ میں برہانی اسپتال کی مبینہ غفلت سے لفٹ میں پھنس کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نوجواں کی شناخت کے نام سے ہوئی۔

واقع کے خلاف متوفی کے گھر والوں نے اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی جہانزیب برہانی اسپتال میں بطور لفٹ آپریٹر ملازمت کرتا تھا لیکن وہ انتظامیہ کی غفلت کے بھینٹ چڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ائرپورٹ کی لفٹ خراب، غیر ملکی مسافر پھنس گئے

پولیس نے آج دوپہر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا اور اسپتال کے ایڈمن ڈیپارٹ سے منسلک دو ملازم گرفتار کرلیے۔ مقدمے میں غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لفٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک نوجوان رنچھوڑ لین کا رہائشی تھا اور 10 روز قبل اسپتال میں ملازمت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں