پی ایس ایل 6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج دو سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے دوسرے روز آج دو میچز کھلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق آج کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہو گا جس کا آغاز دن 2 بجے ہو گا۔

آج کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔ دونوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 6 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 اور اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کلارک 46، محمد نبی 30 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں