قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے مقابلے جاری


اسلام آباد: قومی نیٹ با ل چیمپیئن شپ میں مردوں کے میچزمیں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 41-9  گول سے اور پاکستان ایئرفورس نے بلوچستان کو 34-11 گول سے شکست دی جبکہ سندھ نے فاٹا کو 22-18 گول سے ہرا دیا۔

خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ کو 31-10 گول سے اور واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 29-3 گول سے شکست دی جبکہ پنجاب نے اسلام آباد کو 11-3 گول سے اور گلگت نے بلوچستان کو 11-0 گول سے ہرا دیا۔

چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔

مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جنھیں چارگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان جبکہ گروپ بی میں پاکستان ائیر فورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اسی طرح گروپ سی سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں