لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا گیا

لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا گیا

نئی دہلی: شادی سے انکار پر لڑکی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں 21 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دیا گیا۔ جس سے لڑکی بری طرح سے زخمی ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کو سر میں گہری چوٹ لگی اور 12 ٹانکے آئے۔ افسوسناک واقعے کو ممبئی کے کھر ریلوے اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث لڑکا سومیدھ فرار ہو گیا تھا تاہم اسے 12 گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیلے پینگوئن نے سب کو حیران کر دیا

پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دو سال قبل ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے جہاں ان کے درمیان دوستی ہوئی تھی جو بعد میں بھی جاری رہی۔ تاہم لڑکی کو بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکا نشہ کرتا ہے جس کے بعد لڑکی نے خود کو لڑکے سے دور کر لیا تھا۔

لڑکی کے رابطے ختم کرنے کے باوجود لڑکا اسے پریشان کرتا رہا اور شادی پر مجبور کرنے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔


متعلقہ خبریں