کرینہ کپور، سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت


بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کرینہ کپور کو گزشتہ رات ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بجے دوسرے بچے کو جنم دیا۔

اس سے قبل ان کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔

تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

حرا مانی اور کرینہ کپور میں سے بہتر کون؟

خیال رہے کہ بالی وڈ جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل ایک نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ کرینہ کپور کے گھر ننھی پری کی آمد ہوگی۔


متعلقہ خبریں