’دنانیر کے تین جملوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا‘


معروف بھارتی میوزک موسیقار یشراج مکھاٹے نے کہا ہے کہ دنانیر کے تین جملوں ’ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی موسیقار نے کہا کہ ان جملوں پر بنائے گئے گانے نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر مجھے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ میں ان پر گانا تیار کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک رات دنانیر کی ویڈیو کسی نے مجھے بھیجی تو میں اس پر گانا تیار کرنے کے لیے فوری اسٹوڈیو روانہ ہو گیا۔

یشراج مکھاٹے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد نے ’ پارری‘ سانگ تیار کیا اور یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

 


متعلقہ خبریں