طب کی دنیا میں بڑا انقلاب

مردہ دل کو زندہ کرنے کا کامیاب تجربہ، انسانی جسم میں لگا دیا گیا

لندن: برطانوی ڈاکٹرز نے مشین کے ذریعے زندہ کیے گئے دل کو انسانی جسم میں لگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق این ایچ ایس ڈاکٹرز نے خصوصی مشین کے ذریعے مردہ دل کو زندہ کیا بچے کے جسم میں لگا دیا۔ جو اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مشین انسانی جسم کے اندرونی نظام کی طرز پر کام کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کامیاب تجربے سے میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گا۔ جن افراد کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے تو ان کے دل تبدیلی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت تک دھڑک رہے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ڈونرز کی طرف سے دیئے گئے دل کو آرگن کیئر سسٹم میں رکھا جاتا ہے تاکہ اسے دوبارہ زندگی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی مرتبہ انسانوں میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص

ڈاکٹروں نے امید کی ہے کہ اس طرح کے کامیاب تجربے سے دل عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور یہ نئی تکنیک پوری دنیا میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کا سبب بنے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں