ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے ہیں۔

ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کے دوران فائرنگ کرائی، 2 جانیں لیں،جب کچھ  نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسرکواغوا کیا گیا، بیس پولنگ اسٹیشنز پر نتائج بدلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پیج اور مکمل حمایت کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کےعوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ہے،انہیں سلام پیش کرنے ڈسکہ جا رہی ہوں۔

مریم نواز کا این  اے 75 کا الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے این  اے 75 کا الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اُ مید ہے الیکشن کمیشن جعلی حکومت کا آلہ کارنہیں بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو گھر میں گھس کر مارا، پی ٹی آئی نوشہرہ میں ہار کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

مریم نواز نے الزام لگایا کہ کہ سرکاری افسران ٹھپے لگا رہے تھے۔ تھیلے اٹھانے کے بعد انہوں نے الیکشن کمیشن کاعملہ ہی اٹھالیا۔ کیا کبھی کسی نے سنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پورا عملہ اٹھا لیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کو اس وقت تک سکون کا سانس نہیں لینے دونگی جس وقت تک انصاف نہیں ہوتا۔ میں 2018 کی طرح انھیں پتلی گلی سے نہیں نکلنے دونگی، اب یہ میرا ایک دوسرا روپ دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: ڈسکہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

 

 


متعلقہ خبریں