نو منتخب رکن اسمبلی اختیار ولی کا لیاقت خٹک سے اظہار لاتعلقی

نو منتخب رکن اسمبلی اختیار ولی کا لیاقت خٹک سے اظہار لاتعلقی

نوشہرہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سے نہ کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی فون پر بات ہوئی۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے کہا کہ پرویز خٹک نے کئی ماہ پہلے لیاقت خٹک سے اختیارات چھین لیے تھے۔

نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے کہا کہ لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کرنے کی باتیں پہلے سے ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہار کے لیے کوئی خوبصورت جواز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے دلبرداشتہ لوگوں نے دل کھول کر ووٹ دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے مشورہ دیا کہ پاکستان تحریک انصاف اورعمران خان کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کرلیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ کے پی حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈسکہ الیکشن میں پی ٹی آئی والے بےنقاب ہو گئے، مریم نواز

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ لیاقت خٹک سے وزارت کا قلمدان نوشہرہ پی کے 63 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کے بعد واپس لیا گیا ہے۔

پی کے 63 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ تھا کہ لیاقت خٹک پر الزام ہے کہ انہوں ںے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار اختیار ولی کو سپورٹ کیا تھا۔

سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی دونوں نے اس حوالے سے لگائے جانے والے الزام کو مسترد کیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ کی خالی نشست پر ن لیگی امیدوار اختیار ولی کی کامیابی صوبے و مرکز کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ نوشہرہ کو پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ن لیگ کے امیدواروں کی پنجاب اور کے پی کی صوبائی نشستوں پر کامیابی

کے پی کے علاقے نوشہرہ میں ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید کاکا خیل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر کرائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں