پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی


کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کا تیسرا میچ کھیلا جارہا تھا۔ تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھااور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے تھے.

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ ملتان سلطانز کے اوپنر کرس لین دوسرے ہی اوور میں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ وہ فہیم اشرف کا شکار ہوئے تھے۔

کرس کے بعد جیمز ونس اور کپتان رضوان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن جیمس ونس 52 کے مجموعی اسکور پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ وہ لوئس گریگوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی وکٹیں اس کے بعد وقفے وقفے سے گرنے لگیں اور روسو کے سوا، صہیب مقصود و خوشدل شاہ بھی بہتر اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 25 ،2 اور 7 رنز بنائے۔

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز

ہم نیوز کے مطابق محمد رضوان نے اس موقع پر نہایت ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی اسکور 140 رنز تھا۔ انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی محمد وسیم نے پہلی ہی گیند پر آؤٹ کردیا جب کہ سہیل تنویر بھی صرف چاررنز بنا سکے۔ وہ حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے 3، لوئس گریگوری نے 2 اور حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ اس کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب مجموعی اسکور صرف 30 رنز تھا۔ اس کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جو 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے تھے۔ انہیں محمد عمر نے آؤٹ کیا تھا۔

کپتان شاداب خان بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور انہوں نے صرف پانچ رنز بنائے تھے۔ ایلکس ہیلز کو شاہد آفریدی نے 29 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔

اسلام آباد کی وکٹیں اس کے بعد وقفے وقفے سے گریں۔ آصف علی، افتخار احمد، حسین طلعت اور فہم اشرف نے بالترتیب 9، 1 ،10 اور 22 رنز بنائے۔

لوئس گریگوری نے اس موقع پر نہایت ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور صرف 31 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوانے میں شاندار کردار ادا کیا۔ انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سےکارلوس بریتھ ویٹ اور شاہد آفریدی نے 2،2  جب کہ محمد عمر اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کی ابتدا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا تھا کہ ملتان سلطانزکو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بیٹنگ لائن اچھی ہے اور پچ بھی کافی بہتر دکھ رہی ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ وہ اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں آئے ہیں اور ہم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

پی ایس ایل 6 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وِنس، روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔

پی ایس ایل 6: کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

میچ کے آغاز میں جب ٹاس ہوا تھا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں