امریکہ: مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

امریکہ: مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کا طیارہ اس وقت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جب دوران پرواز اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

نائیجیریا: فوجی طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777-200 نے ڈینور ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو اچانک جہاز کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی اور وہ اسی دوران پرواز پر بھی تھا۔ اس طیارے کو اڑتا ہوا متعدد افراد نے دیکھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کپتان نے اس موقع پر اپنے ہوش و حواس کو قابو میں رکھا اور آگ لگے ہوئے جہاز کو انتہائی مہارت سے واپس ڈینور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل، رپورٹ جاری

امریکی ایئرلائن کے طیارے میں عملے سمیت 338 افراد سوار تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے ہیں۔ ایئر لائن حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوران پرواز جہاز سے گرنے والے ملبے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ يونائٹڈ فلائيٹ 328 ڈينور سے ہونولولوکے ليے روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

ايک مسافر نے طیارے کی کھڑکی سے جلتے ہوئے انجن کی وڈيو بنائی۔ جيسے ہی طیارے کے پہيے زمين پر لگے تو مسافر خوشی سے چیخنے لگے۔


متعلقہ خبریں