پنجاب: تاجر کا اغوا ڈرامہ نکلا

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: بھاری رقم کے ساتھ لاپتہ ہونے والے تاجر کا اغوا ڈرامہ نکلا۔ پولیس نے تاجر کو رقم سمیت ڈھونڈ لیا۔

لاہور: بٹ کوائن کیس، دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے ایک ہفتے قبل تاجر لاپتہ ہو گیا تھا جس کے 35 لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی موجود تھی۔

گوجرانوالہ سے لاہور آنے والے تاجر عبدالغفار کے بھائی نے تھانہ نواب ٹاؤن میں اس حوالے سے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

درج کرائے جانے والے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبدالغفار دکان کا سامان خریدنے کے لیے گھر سے 35 لاکھ روپے لے کر نکلا تھا اور لاپتہ ہو گیا ہے۔ مدعی نے اپنے بھائی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق تاجر کے میبنہ طور پراغوا ہونے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تھانے کی انوسٹی گیشن پولیس نے اس ضمن میں جب تحقیق کی تو اسے معلوم ہوا کہ عبدالغفار نامی تاجر پیسوں سمیت مری چلا گیا ہے۔

علاقہ پولیس نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر عبدالغفار نے بتایا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے چھپ کر پیسوں سمیت مری چلا گیا تھا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں سے کروڑوں کی بٹ کوائن لوٹ لی گئی

ہم نیوز کے مطابق تاجر عبدالغفار نے علاقہ پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ادائیگی کیے بغیر پیسوں سمیت مری گیا تھا اوراس پراس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں