سعودی عرب: مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

سعودی عرب: مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

ریاض: سعودی افواج میں خواتین کی بھرتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزارت دفاع نے باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

رونالڈو کا سعودی عرب کو 100 کروڑ کا انکار

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی افواج میں داخلے کے لیے درخواست دائر کرنے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ آج سے شروع ہوا ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی، اسٹریٹیجک میزائل فورس اور میڈیکل سروس میں سپاہی سے لے کر سارجنٹ تک کی تعیناتیوں کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

سعودی عرب: عبایہ زیب تن کیے ماڈلز کی کیٹ واک 

درخواست گزاروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ میڈیکل فٹ ہوں اور داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترتے ہوں لیکن خواتین امیدواران کے لیے چند مزید شرائط بھی لاگو کی گئی ہیں۔

جاری کردہ شرائط کے تحت سرکاری ملازمت کی حامل خاتون درخواست دینے کی اہل نہیں ہیں۔ خواتین امیدواروں کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ ان کی عمریں 21 سے 40 سال کے درمیان ہوں۔

خواتین امیدواروں کے لیے قد کی شرط بھی رکھی گئی ہے جو 155 سینٹی میٹر یا اس سے زائد ہونا ضروری ہے۔

اسلام آباد: یتیم بچوں کیلیے سعودی عرب کے اسکول میں داخلے شروع

مؤقر خلیجی اخبار عرب نیوز کے مطابق سعودی افواج میں ملازمت کی خواہش مند خواتین امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے اسکول کی تعلیم حاصل کی ہو اور کسی غیر ملکی سے شادی نہ کی ہو۔ خواتین امیدواروں کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں