پرویز خٹک: نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار

Pervez Khattak

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے وزارت واپس لے لی گئی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکتا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت لے کر الیکشن کمیشن جاؤں گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں برابر کا شریک ہے۔

پی ٹی آئی کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی کے 63 میں الیکشن دھاندلی سے جیتا گیا جس کے ثبوت مل گئے ہیں۔

نو منتخب رکن اسمبلی اختیار ولی کا لیاقت خٹک سے اظہار لاتعلقی

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الیکشن جیتنے کے لیے چھ ہزار جعلی ووٹ ڈالے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں جوہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے اورثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔

بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ پرویز خٹک صحافی کے سوال پر برہم

صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی نہیں مل سکی ہے اور وہاں سے ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی کو ملنے والی شکست کے بعد پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں